ETV Bharat / state

Pulwama Police Cricket League پلوامہ میں ٹی 20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 10:22 AM IST

Updated : Aug 14, 2023, 10:36 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے اسپورٹس سٹیڈیم راجپورہ میں ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے موقعے پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی۔

پلوامہ میں ٹی 20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
پلوامہ میں ٹی 20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پلوامہ میں ٹی 20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

پلوامہ: پلوامہ پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع پلوامہ کے راجپورہ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں ٹی 20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج اختتام ہوا۔ سپورٹس سٹیڈیم راجپورہ میں ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے موقعے پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جب کہ اختتامی تقریب میں ڈی وائی ایس پی ڈار، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ایچ او پی ایس راجپورہ اور ضلع کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ راجپورہ رائلز کرکٹ کلب بمقابلہ لالہ 11 راجپورہ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں راجپورہ رائلز کرکٹ کلب نے لالہ 11 راجپورہ کو 75 رنز سے شکست دے کر جیت حاصل کر لی۔ یہ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں راجپورہ تحصیل کے مختلف علاقوں کی 16 ٹیموں نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی پلوامہ نے کہا کہ پلوامہ پولیس نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور ضلع میں مختلف تقاریب کا انعقاد کر کے ان کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ان کی رہنمائی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی یہ سرگرمیاں نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی پلوامہ نے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا تیقن دیا کہ مستقبل میں بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی پلوامہ نے دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو بالترتیب ٹرافی 20000 اور 10000 کے نقد انعام سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: کولکتہ کی علینا فرید کا تاریخی کارنامہ

اس موقعے پر ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی۔ محمد یوسف نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے پلوامہ پولیس ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ضلع میں اس طرح کے مزید کھیل کے پروگرامس منعقد کروائے جائیں گے۔

Last Updated :Aug 14, 2023, 10:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.