ETV Bharat / state

Snowfall In Kashmir Valley کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 12:50 PM IST

وادیٔ کشمیر کے کئی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے، ساتھ ہی پلوامہ کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ جس کے بعد درجۂ حرارت میں کمی درج کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ

پلوامہ: وادیٔ کشمیر میں بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ شبانہ د رجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔ پلوامہ کے بالائی علاقہ سنگروانی،اچھیگوزہ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہیں۔ جبکہ رات کے دوران سردی میں کمی ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگرچہ برفباری کی پیشگوئی کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وادی میں بھاری برفباری ہوسکتی ہیں تاہم ضلع کے میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہیں۔

تازہ برفباری
تازہ برفباری

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ پہلگام میں ایک سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ قاضی گنڈ میں 9.8 ملی میٹر اور کپوارہ میں 11.3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجۂ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری

سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجۂ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گلمرگ میں 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں بڑے پیمانے پر برف باری کی پیش گوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.