District CEO Arrested in Rewa ریوا میں ڈسٹرکٹ سی ای او رشوت لیتے ہوئے گرفتار

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 12:13 PM IST

ریوا میں ڈسٹرکٹ سی ای او رشوت لیتے ہوئے گرفتار

مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ bribe Case in Rewa

ریوا: مدھیہ پردیش کی اسپیشل اسٹیبلشمنٹ پولیس لوک آیوکت نے ریوا ضلع کی نئی گڑھی جن پد پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کو تیرہ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ لوک آیوکت پولیس ذرائع کے مطابق، موگنج کے ڈھنگن کے رہنے والے شیویندر پٹیلسے نئی گڑھی جن پد پنچایت کے سی ای او شیلیش کمار پانڈے کو کل ریوا کے نہرو نگر واقع رہائش گاہ سے یہ رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔ شیویندر نے نئی گڑھی جن پد پنچایت میں اپنی گاڑی کرایہ پر لگا رکھی تھی۔ چار ماہ سے اس کی ادائیگی نہیں ہوئی تھی۔ ادائیگی کے عوض ڈسٹرکٹ سی ای او رشوت مانگ رہا تھا۔ شیویندر نے اس معاملے کی شکایت لوک آیوکت پولیس سے کرنے کے بعد ملزم کے ریوا شہر کے نہرو نگر میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اسے شیوندر سے تیرہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ لوک آیوکت پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Chief Executive Officer arrested in Rewa

یہ بھی پڑھیں: SICOP Officer Arrested ایس آئی سی او پی کا افسر مبینہ طور رشوت لیتے ہوئے گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.