ETV Bharat / state

Militancy Case پلوامہ میں عسکریت پسند کے گھر پر چھاپہ

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 9:49 AM IST

Updated : Mar 20, 2023, 10:54 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ضلع پلوامہ کے سیتھرگنڈ کاکاپورہ میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے لشکر طیبہ کے سرگرم کمانڈر کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔

پلوامہ میں عسکریت پسند کے گھر پر چھاپہ

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سیتھرگنڈ کاکاپورہ میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی یو) نے عسکریت پسندی کیس کے سلسلے لشکر طیبہ کے کمانڈر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے سیتھرگنڈ کاکاپورہ میں عبد العزیز ڈار ولد غلام محمد ڈار کے گھر پر چھاپہ مار کاروائی انجام دی۔ بتایا جاتا ہے کہ عبد العزیز کا ایک بیٹا ریاض احمد اس وقت سرگرم عسکریت پسند ہے جوکہ لشکر طیبہ نامی عسکری تنظیم کا کمانڈر ہے۔ ریاض احمد ڈار نے 8 سال قبل عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی اور آج بھی سرگرم ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ بچ جانے والے سب سے پرانے عسکریت پسندوں میں سے ایک ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس کے خلاف پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایک ایف آئی آر نمبر 239/2022 درج ہے جس کے سلسلے میں یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی۔ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی یو) نے اس کے گھر کی تلاش لی اور ضروری کاغذات کی چھان بین کی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے حال ہی میں جموں و کشمیر پولیس کو ہدایت دی کہ ایسے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے جو پاکستان میں مقیم ہے اور جموں و کشمیر میں عسکری کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے لوگوں کا استعمال کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر پولیس نے تقریباً 168 عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کیا ہے جن کا تعلق مختلف اضلاع سے ہیں۔جن میں عسکریت پسندوں میں ڈوڈہ سے 118، کشتواڑ سے 36 اور راجوری اور پونچھ اضلاع سے 14 عسکریت پسند شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Property Attached ہندواڑہ میں عسکریت پسند معاون کی پراپرٹی منسلک

Last Updated :Mar 20, 2023, 10:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.