ETV Bharat / state

Property Attached ہندواڑہ میں عسکریت پسند معاون کی پراپرٹی منسلک

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 6:33 PM IST

حکام نے آج ہندواڑہ کے لنگیٹ علاقہ میں عسکریت پسندی کے ایک کیس کے سلسلے میں ایک او جی ڈبیلو کی پراپرٹی کو منسلک کیا ہے۔ حکام نے پراپرٹی کو یو اے ہی اے ایکٹ کے دفعہ 25 کے تحت منسلک کیا ہے۔

militant-associates-property-attached-in-handwara-langate
ہندواڑہ میں عسکریت پسند معاون کی پراپرٹی منسلک

دواڑہ میں عسکریت پسند معاون کی پراپرٹی منسلک

کپواڑہ: حکام نے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ لنگیٹ میں عسکریت پسندی کے ایک معاملے میں اپر گراؤنڈ ورکر کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔ڈویژنل کمشیر کشمیر کے حکم نامہ پر حکام نے لنگیٹ یارو میں یو اے پی اے ایکٹ کے دفعہ 25 کے تحت جائیداد کی اٹیچ کیا ہے۔پولیس پریس بیان کے مطابق ہندواڑہ لنگیٹ میں خسرہ نمبر (388 ) کے تحت آنے والی اراضی محمد عبداللہ میر ولد خضر محمد کی ملکیت کو منسلک کیا ہے۔ بیان کے مطابق اس جائیداد کو ایف آئی آر نمبر307 سنہ 2018 کے سلسلے میں منسلک کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایس آئی یو نے اننت ناگ میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک ملزم کے گھر کو ضبط کرلیا۔ایس آئی یو نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں محمد اسحاق ملک ولد محمد سیف اللہ ملک ساکنہ دھنویٹ پورہ کوکرناگ کے گھر کو جو مبینہ طور پر عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث تھا کے رہائشی مکان کو منسلک کیا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے دفعہ 25 یو پی اے کے تحت منسلک کیا ہے۔

مزید پڑھیں: SIU attached Property کوکرناگ میں مبینہ طور ملیٹنسی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ملزم کا مکان منسلک

بتادیں کہ وزارت داخلہ نے حال ہی میں جموں و کشمیر پولیس کو ایسے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی جو پاکستان میں مقیم ہے اور جموں و کشمیر میں عسکری کارروائیوں کرارہے ہیں۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر پولیس نے تقریباً 168 عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کیا ہے جن کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے۔ان عسکریت پسندوں میں ڈوڈہ سے 118، کشتواڑ سے 36 اور راجوری اور پونچھ اضلاع سے 14 شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.