ETV Bharat / state

Fish Poisoning Case پلوامہ مچھلی فارم کیس حل، سات ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 6:53 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پلوامہ پولیس نے بٹنو علاقے کے فش فارم کے پانی میں زہریلی چیز ملنے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 فروری کو بٹنورہ علاقے میں قائم ایک فش فارم میں موجود 6 ہزار مچھلیاں مردہ پائی گئی تھی۔

پلوامہ مچھلی فارم کیس حل، سات ملزمان گرفتار

پلوامہ: پلوامہ پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ انہوں نے بٹنو علاقے میں فش فارم میں پیش آئے واقع میں سات افراد کو ملوث پایا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہیں۔واضح رہے کہ 13 فروری کو بٹنورہ علاقے میں قائم ایک فش فارم میں موجود 6 ہزار مچھلیاں مردہ پائی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی لاسی پورہ کو 13 فروری کو منظور احمد میر ولد عبدالسلام میر ساکن بٹنور کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد نے پانی میں کوئی زہریلی چیز ملا دی ہے۔،جس کی وجہ سے ان کے فش فارم میں ہزاروں مچھلیاں مر گئیں۔


اس سلسلہ میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 9/2023 انڈر سیکشن 428 آئی پی سی، پی ایس لیتر میں درج کیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو گرفتار افراد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ افراد نے نہر میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے بلیچنگ پاؤڈر کا استعمال کیا ، جس کی وجہ سے فارم کی مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔ پولیس نے اس واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس کی کارروائی کی ستائش کی اور ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

seven-arrested-for-poisoning-fish-farm-in-pulwama
پلوامہ مچھلی فارم کیس حل، سات ملزمان گرفتار

مزید پڑھیں: Fish Farm Poisoned : پانی میں مبینہ طور زہر ملانے سے فش فارم کی سبھی مچھلیاں ہلاک


یہ بات قابل ذکر ہے کہ 13 فروری کو بٹنورہ علاقے میں یہ واقع پیش آیا تھا جس میں فش فارم میں موجود 6ہزار کے قریب مچھلیاں مرگئی تھی اور تقریباً 6 لاکھ روپے کی مالیات کو نقصان پہنچا تھا اگرچہ اس فارم سے کئی لوگوں کو روزگار حاصل ہو رہا ہے جس کے بعد انہیں بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.