ETV Bharat / state

BJP On JK Statehood جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال موزوں وقت پر کیا جائے گا،الطاف ٹھاکر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 3:30 PM IST

restoration-of-statehood-for-jk-at-an-appropriate-time-bjp-altaf-thakur
Etv Bharatجموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال موزوں وقت پر کیا جائے گا،الطاف ٹھاکر

سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی سماعت کے دوران سولسٹر جنرل تشہار مہتا نے مرکزی حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لیے قطعی ٹائم لائن نہیں دے سکتے لیکن حکومت وہاں کسی بھی وقت انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔

جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال موزوں وقت پر کیا جائے گا،الطاف ٹھاکر

ترال ( پلوامہ): سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ 370 پر سماعت کے دوران جموں وکشمیر کو ریاست کی بحالی میں مزید وقت درکار ہونے پر سیاست تیز ہونے لگی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں و کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لیے اسٹیٹ ہڈ موضوع بحث نہیں ہے، کیونکہ پہلے ہی ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسٹیٹ ہڈ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا اور اس بارے میں عوام کو کنفیوژن کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔موصوف نے ان باتوں کاا اظہار جمعرات کے روز سیموہ ترال میں ایک پارٹی پروگرام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ختم کیا گیا ہے اور اس کو واپس پارلیمنٹ ہی دے سکتا ہے تاہم، جموں وکشمیر کو یوٹی سے واپس ریاست کا درجہ دینا ایک طے شدہ بات ہے جس بارے میں پہلے ہی ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ بیان دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ میں بحث کے دوران جموں و کشمیر کے لیے ریاستی درجہ کی بحالی کا معاملہ آنے کے بعد یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے اس معاملے پر سیاسی روٹیاں سینکنے کا عمل شروع کیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں: SC hearing on Article 370 Today جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد، مرکز کی سپریم کورٹ میں یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ ریاست کی بحالی کے حوالے سے مرکزی سرکار نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ اس میں وقت لگ سکتا ہے اس لیے عوام کو گمراہ کرنے والے عناصر سے دور رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے بحث کے دوران یہ بات واضح کر دی کہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.