ETV Bharat / state

Casco Tournament In TRAL سیموہ کی ٹیم نے لاری یار پرئمیر لیگ ٹرافی اپنے نام کی

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 9:45 PM IST

ترال میں آج لاری یار پرئیمر لیگ کا فائنل مقابلہ کھیلا گیا۔ فائنل میں آر سی سی سیموہ کی ٹیم نے ترال ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ RCC Saimoh lifts LPL Trophy in tral

Etv Bharat
Etv Bharat

rcc-saimoh-lifts-lpl-trophy-in-tral

ترال:وادی کشمیر میں مسلل خشک موسم کے چلتے ان دنوں شمال وجنوب میں کرکٹ کے ٹورنامنٹ جاری ہے جن میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اپنے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ Cricket Tournaments in Kashmir
اس حوالے سے ترال کے لاڈی یار نامی گاؤں میں جاری لاری یار پرئیمر لیگ کا فائنل آر سی سی سیموہ اور ترال کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل مقابلے میں ترال کی ٹیم نے مقرر اورس، میں 116 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں سیموہ کی ٹیم نے مقررہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا۔LPL Trophy Final in tral

فائنل کا یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے نزدیکی دیہات سے سینکڑوں شائقین آگے تھے،جنھوں نے پورے فائنل کے دوران تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کا حوصلہ افزائی کی۔

فائنل کے اختتام پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وننگ اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ فائنل اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی عزت افزائی بھی کی گئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر سی سی سیموہ کے کپتان ارشید احمد نے بتایا کہ کھیل سرگرمیوں سے نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر بری عاداتت سے روکا جا سکتا ہے۔ RCC Saimoh lifts LPL Trophy in tral

مزید پڑھیں: Blind Cricket Players Of Jammu Kashmir جموں میں یو ٹی لیول نابینا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر منعقدہ اس بڑے ٹورنامنٹ نوجوان نسل کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ارشید احمد نے مزید بتایا کہ لاڈی یار میں موجود کھیل گاہ کی حالت قابل رحم ہے جس کی طرف انتظامیہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.