ETV Bharat / state

پلوامہ کے کسان کو لیفٹیننٹ گورنر سے ایوارڈ

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 6:55 PM IST

Irshad Ahmad
ارشاد احمد

ارشاد احمد کو زراعت میں اہم کارکردگی کے لیے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔ اس اعزاز کو حاصل کر کے ارشاد کافی خوش ہیں۔

وادی کشمیر کے نوجوان اپنی محنت اور صلاحیتوں کی وجہ سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال ہیں ضلع پلوامہ میں واقع قصبہ پانپور میں رہنے والے نوجوان کسان ارشاد احمد ہے۔ ارشاد احمد کو زراعت میں اہم کارکردگی کے لیے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منہوج سنہا نے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔ اس اعزاز کو حاصل کر کے ارشاد کافی خوش ہیں۔

ارشاد احمد

پتل باغ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ارشاد احمد ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے انہیں بچپن سے ہی زراعت سے کافی لگاؤ رہا ہے۔ ارشاد کا زراعت کے ساتھ لگاؤ ہونے کے سبب ہی انہیں آج ایک بہترین کسان ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ ارشاد نے شعبہ زراعت میں نمایاں کارکردگی کر کے اپنے علاقے کے ساتھ ساتھ اپنا نام بھی روشن کیا ہے۔

نوجوان کسان ارشاد احمد نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعزاز ملنے پر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ پڑھے لکھے نوجوان بھی زراعت کے ساتھ منسلک ہوں تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔

ارشاد احمد نے کہا کہ 'زراعت جموں و کشمیر کی اقتصادیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے ہمیں ایگریکلچر کو فروغ دینے میں کلیدی رول ادا کرنا چاہیے'۔ انہوں نے کہا کہ 'زراعت کی وجہ سے یہاں کے نوجوان نہ صرف اپنے لیے روزگار کما سکتے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی وہ روزگار کمانے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: کھیتی کر کے نوجوانوں کے لیے مثال پیش کی

ارشاد نے کہا کہ 'وہ کھیتی باڑی کر کے اپنے ساتھ ساتھ دوسرے کٸی نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے'۔

انہوں نے کہا 'نوجوانوں کو نوکریوں کے بجائے اپنی کھیتی پر محنت کرنی چاہیے جس سے وہ نہ صرف خود روزگار کمانے کے قابل بنیں گے بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی روزگار کمانے میں مدد کر سکتے ہیں'۔

ارشاد نے کہا 'اگر نوجوان محنت کریں گے تو وہ منشیات اور دوسری برائیوں سے بچ سکتے ہیں وہیں روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرنے کے قابل بھی بن سکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.