ETV Bharat / state

ترال: بلاک ڈے کے موقع پرعوامی دربار کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 7:57 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر کے عوامی دربار میں متعدد لوگوں نے سڑک، بجلی، پانی اور دیگر مسائل سے متعلق اپنی شکایتیں اور مسائل پیش کیے۔

pulwama district development commissioner organized awami darbar
pulwama district development commissioner organized awami darbar

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے عوامی مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ٹاون ہال ترال میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا۔ عوامی دربار میں درجنوں عوامی وفود نے شرکت کی۔ اس دوران سڑک، بجلی، پانی اور دیگر مسائل پر ڈپٹی کمشنر کو توجہ دلائی۔'

ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ویڈیو

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بتایا کہ 'عوامی درباروں کا سلسلہ بلاک دیوس کی صورت میں شروع کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں بہت مدد ملی ہے'۔

ضلع پلوامہ میں 'اجولا نام کی اسکیم' میں ہوئی بدعنوانیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ' اس سلسلے میں پہلے ہی کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں'۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، ار اینڈ بی کے اشتیاق حسین اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.