ETV Bharat / state

پلوامہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 6:17 PM IST

Updated : Oct 15, 2021, 9:16 PM IST

ضلع پلوامہ کے وہیبگ گاؤں میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

پلوامہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک
پلوامہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ضلع پلوامہ کے وہیبگ گاؤں میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت سرینگر کے رہنے والے شاہد بشیر کے طور پر کی گئی ہے۔

پلوامہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق شاہد پشیر پی ڈی ڈی محکمہ کے ملازم محمد شفیع ڈار کے قتل میں ملوث تھا۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور ایک میگزین برآمد کی گئی ہے۔

تاحال انکاؤنٹر جاری ہے۔

اس سے قبل فوج نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

فوج نے جیسے ہی سرچ آپریشن شروع کیا، عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ فوج نے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے، جس کے بعد دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ اس انکاؤنٹر میں اب تک ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

Last Updated : Oct 15, 2021, 9:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.