ETV Bharat / state

Snake Rescued in Pampore قریب 5فٹ لمبا سانپ وائلڈ لائف کی گرفت میں

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 6:28 PM IST

قریب 5فٹ لمبا سانپ وائلڈ لائف کی گرفت میں
قریب 5فٹ لمبا سانپ وائلڈ لائف کی گرفت میں

جنوبی کشمیر کے پانپور قصبہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے سانپ کو رہائشی علاقے میں ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر چھوڑ دیا۔ 5 Feet Long Snake Rescued in Pampore

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں جمعرات کو محکمہ وائلڈ لائف کی ایس او ایس ٹیم نے تقریباً پانچ فٹ لمبے سانپ کو ڈونینار، تلباغ علاقے سے پکڑ لیا۔ سانپ کی موجودگی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول تھا۔ اطلاعات کے مطابق تلباغ، پانپور کے ایک رہائشی شکیل احمد شیخ ولد محمد سلطان کے صحن میں سانپ دیکھا گیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ Wildlife SOS rescues snake in Pampore

قریب 5فٹ لمبا سانپ وائلڈ لائف کی گرفت میں

سانپ کو صحن میں دیکھنے کے بعد شکیل کے اہل خانہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کی SOS ٹیم سے رابطہ قائم کیا جنہوں نے فوری طور ایک ٹیم کو علاقے کی اور روانہ کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے آپریشن شروع کیا اور قریب دو گھنٹوں کی مشقت کے بعد سانپ کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر چھوڑ دیا۔Snake in Pampore

مزید پڑھیں: بارہمولہ: چھ فٹ لمبا سانپ محکمہ وائلڈ لائف کی گرفت میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.