ETV Bharat / state

Tral Road Macadamisation : ترال میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 1:05 PM IST

سب ضلع ترال کے چری بگ اور پنگلش علاقوں کے بعد اب امیر آباد نامی علاقے میں رابطہ سڑکوں کی مرمت اور میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ترال میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی
ترال میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

ترال میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

پلوامہ (جموں و کشمیر): ناسازگار موسم کی وجہ سے امسال بھی وادی کشمیر میں میکڈمائزیشن کا عمل تاخیر سے شروع ہوا، تاہم ان دنوں وادی کے قرب و جوار میں، موسم میں بہتری کے ساتھ ہی، میکڈمایزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں محکمہ آر اینڈ بی (تعمیرات عامہ) نے امسال میکڈمائزیشن کا عمل باضابطہ شروع کر دیا ہے اور انتہائی اہمیت والی سڑکوں کی میکڈمائزیشن شروع کر دی گئی ہے۔ جہاں پہلے ہی چری بگ اور پنگلش میں میکڈمایزیشن انجام دی گئی وہیں آج امیرآباد نامی گاؤں میں بھی پہلی بار چند سڑکوں پر تار کول بچھایا جا رہا ہے۔

محکمہ آر اینڈ بی، سب ڈویژن ترال سے منسلک ملازمین نے غوثیہ کالونی اور دیگر سڑکوں پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کیا جس کی وجہ سے مقامی آبادی کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں اور انہوں نے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’غوثیہ کالونی کی یہ انتہائی اہمیت والی سڑک گزشتہ برسوں سے خستہ حالت میں تھی جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا تھا۔‘‘ لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی میگڈمائزیشن کے بعد مقامی باشندے، راہگیر اور ٹرانسپورٹرز کافی خوش نظر آ رہے ہیں اور اس سے انہیں روز مرہ کے معاملات میں بڑی حد تک راحت ملے گی۔

مزید پڑھیں: Shahabad Tral road Dilapidated: شاہ آباد پائین، ترال کی رابطہ سڑک خستہ

انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں کی میگڈمازیشن سے مزید کئی دیہات بھی جڑ سکتے ہیں اس لئے وہ انتظامیہ بالعموم اور آر اینڈ بی محکمہ کے بالخصوص شکر گزار ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے جونیئر انجینئر رؤف احمد نے بتایا کہ ترال علاقے میں نہ صرف ٹاؤن بلکہ دیہی علاقوں میں بھی میکڈمایزیشن کا عمل شروع ہوا ہے اور ضوابط کے تحت وہ سڑکوں پر تارکول بچھا رہے ہیں تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.