ETV Bharat / state

Pandit Killing in Pulwama کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف تیسرے روز کینڈل مارچ نکالا گیا

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 9:24 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کشمیری پنڈت سنجے کمار شرما کی ہلاکت کے خلاف آج اچھن علاقہ کے لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا۔ اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں نے اس حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ واضح رہے کہ کشمیری پنڈت کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے اتوار کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف تیسرے روز کینڈل مارچ نکالا گیا

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے کی مقامی آبادی نے آج مقتول کشمیری پنڈت سنجے کمار شرما کی ہلاکت کے خلاف ان کے گھر سے کینڈل لائٹ مارچ نکلا جس میں علاقہ کے بزرگوں شہریوں ،نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ یہ کینڈل لائٹ مارچ شام دیر گئے نکالا گیا۔ احتجاجی نے ہاتھوں میں مومبتی کے ساتھ ساتھ ایک بینر اٹھا رکھے تھا جس میں سنجے شرما کے لیے خراج تحسین کے الفاظ درج کیے گئے تھے۔ یہ مارچ کشمیر پنڈت کے گھر سے شروع ہو اور اچھن چوک پر اختتام پذیر ہوا۔بتادیں کہ اس سے پہلے اچھن علاقہ نے کشمیری پنڈت کے ہلاکت کے خلاف اپنا احتجاج بھی درج کیا تھا۔

کینڈل مارچ میں شامل مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئےبتایا کہ اس حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے کشمیری پنڈت بھائی چارے کو نقصان پہنچا ہے ،لہذا اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جانے چاہئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ کشمیری پنڈت کے خاندان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابر شامل ہے اور جو بھی ان سے ہو سکے گا وہ ان کی مدد کرے گے تاکہ یہاں قائم بھائی چارہ کو کوئی زخ نہ پہنچے

واضح رہے کہ پلوامہ کے اچھن علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز کشمیر پنڈت سنجے کمار شرما کو گھر کے نزدیک گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ سنجے کمار شرما ایک نجی بینک میں سکیورٹی گارڈ تھے۔ پسماندگان اپنے پیچھے اہلیہ ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو چھوڑ کر چلا گیا۔ بتادیں کہ اس سے قبل قصبہ پلوامہ میں کشمری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف دو روز تک کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا تھا۔ یہ کینڈل مارچ ضلع کے سماجی ،سیاسی اور عام لوگوں نے نکالے تھے جنہوں نے اس حملے کی پرزور الفاط میں مذمت کی۔

مزید پڑھیں: Pandit Killing In Pulwama "میں اور میرے بچوں کا اب کوئی سہارا نہیں"، بیوہ کشمیری پنڈت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.