ETV Bharat / state

Pandit Killing In Pulwama "میں اور میرے بچوں کا اب کوئی سہارا نہیں"، بیوہ کشمیری پنڈت

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 6:23 PM IST

پلوامہ کے اچھن علاقہ میں اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مہلوک کشمری پنڈت کی شںاخت 45 سالہ سنجے کمار شرما کے طور پر ہوئی ۔مہلوک اپنے پیچھے اہلیہ، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو چھوڑ کر چلا گیا۔

Pandit Killing In Pulwama
Pandit Killing In Pulwama

میں اور میرے بچوں کا اب کوئی سہارا نہیں"، بیوہ کشمیری پنڈت

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو روز قبل نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ٹی آر ایف کے عسکریت پسندوں نے پنڈت پر گولی مار دی جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے پلوامہ کے اچھن علاقہ جاکر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے لواحقین کے لیے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم یہاں محفوظ نہیں ہے۔ مقتول کے بھائی پنڈت بھوشن لال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یہاں سرکار تھی ہم تب بھی یہاں محفوظ نہیں تھے اور اب ایل جی انتظامیہ والی سرکار میں بھی ہم محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 90 کی دہائی سے یہاں پر رہائش پذیر ہے اور تب سے لے کر اج تک صرف کشمیری پنڈتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا یہاں جب سرکار ہوتی ہے تب بھی پنڈت کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اگرچہ آج گورنر انتظامیہ ہے اور آج بھی یہ سلسلہ برابر جاری ہے۔ بتادیں کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پدگام پورہ اونتی پورہ تصادم میں مارا گیا عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ آج اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقہ میں ہوئے انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس پر م ان کے بھائی نے کہا کہ سرکار دعویٰ کررہے لیکن ہمیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: Mehbooba on Pandit Killing اگر کشمیر میں ملیٹنسی ختم ہو گئی تو سنجے شرما کو کس نے مارا؟ محبوبہ مفتی

وہیں مہلوک کشمیری پنڈت کی بیوہ سونتی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "وہ میرے بچوں کا واحد سہارا تھا اور اب ہم سب بے سہارا ہو گئے ہیں۔ اب میرے بچوں کا سہارا کون بنے گا۔" انہوں نے کہا کہ" اب ہمیں یہاں رہنے سے کافی ڈر لگتا ہے اور ہم یہاں سے جانا چاہتے ہیں،میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کو پالنا میرے بس کی بات نہیں ہے میں چاہتی ہوں میرے بچوں کا مستقبل سوارنے کے لیے کوئی سامنے آئے۔" انہوں نے انتظامیہ سے ان کے بچوں کے لیے معاوضہ اور انہیں نوکری دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ وہ اپنے بچوں کی صحح طریقے سے تربیت کر سکے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.