ETV Bharat / state

Seminar in IUST: اسلامک یونیورسٹی میں زکوٰة اور روزوں پر سیمنار

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 8:15 PM IST

one-day-seminar-on-zakat-and-fasts-held-at-iust-awantipora
اسلامک یونیورسٹی میں زکواۃ اور روزوں پر سیمنار منعقد

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں زکوٰة اور روزہ کے سماجی اور سائنسی اثرات کے عنوان سے یک روزہ سیمنار منعقد کیا گیا۔ اس سیمنار میں حاضرین نے زکوٰة کے فضائل و مسائل اور روزہ کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔ Seminar In IUST On Zakat & Fast

اونتی پورہ: زکوٰة اور روزوں کے سماجی اور سائنسی اثرات کے موضوع پر آج اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں یک روزہ سیمنار کا اہتمام کیا گیا Seminar In IUST On Zakat & Fast۔ سیمنار کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی، جب کہ معروف عالم دین پروفیسر طیب کاملی بطور مہمان زی وقار کی حیثیت سے شامل ہوئے جنھوں نے زکوٰة کے فضائل و مسائل کے بارے میں حاضرین کو مفصل جانکاری فراہم کی۔

اسلامک یونیورسٹی میں زکواۃ اور روزوں پر سیمنار منعقد

معروف یونانی معالج ڈاکٹر حکیم نصیر نے روزوں سے جسم پر پڑنے والے اثرات کے متعلق جانکاری دی۔ اس موقع پر معروف اسکالر حمید نسیم رفیع آبادی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منطقی اسکول کے طلبہ نے پروگرام میں شرکت کی اور اس طرح کے پروگرامز کو فائدہ مند قرار دیا۔ اس دوران یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے خطبہ تشکر پیش کیا۔

مزید پڑھیں:


میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ زکوٰة سماجی طور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بہت ہی ضروری ہے اور اس لیے ہم نے مناسب سمجھا کہ موضوع کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کریں اور خدا کا شکر ہے کہ آج کے پروگرام میں زکوٰة کے بارے میں تفصیلی بحث کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.