ETV Bharat / state

Fire In SIDCO Pulwama پلوامہ میں تیل فیکٹری آتشزدگی سے خاکستر

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 5:09 PM IST

رات دیر گئے سڈکو انڈسٹریل اسٹیٹ لاسی پورہ میں ایک فیکٹری میں آگ طاہر ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اگ نے پوری فیکٹری کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

oil-factory-gutted-in-fire-at-sidco-pulwama
پلوامہ میں تیل فیکٹری آتشزدگی سے خاکستر

پلوامہ میں تیل فیکٹری آتشزدگی سے خاکستر

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سڈکو لاسی پورہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک سرسوں کی تیل بنانے والے فیکٹری میں اچانک آگ ظاہر ہوئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کے سامان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

فیکٹری میں موجود مزدوروں نے اگر محمکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے ساتھ ساتھ پولیس کو آگ کی اس واردات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا تاکہ محمکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کے آنے سے قبل ہی یہ فیکٹری رکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی تھی۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔وہیں پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔

اس ضمن میں فیکٹری کے مالک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کے 2 بجے کے قریب فیکٹری میں آگ لگی ہے انہوں نے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ہے ۔جونہی آگ لگی فیکٹری میں موجود مزدور نیند میں تھے۔انہوں نے کہا کہ فیکٹی میں تمام مال آگ کی زد میں آکر تباہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: Shop Gutted in Anantnag آتشزدگی میں دکان خاکستر

اس ضمن میں سڈکو انڈسٹریل ایسوسی ایشن لاسی پورہ کے صدر حاجی مظفر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیکٹری میں موجود سبھی سامان رکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اس فیکٹری کے مالک کو بھاری نقصان کا سامنا ہیں۔انہوں نے کہا جموں وکشمیر بینک اور بجاج الائنس سے اپیل کی کہ وہ نقصان کا جائزہ لے کر فوری طور پر انشورنس پالیسی کی رقم واگزار کریں تاکہ فیکری مالک دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.