ETV Bharat / state

Roads Shamble in Tral: نورآباد ترال کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 10:50 PM IST

ترال ٹاؤن سے محض چند سو میٹر کی دوری پر واقع نورآباد علاقوں کے لوگ سڑک کی خستہ حالی کے سبب عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ کے لوگوں کے مطابق سرکار نے اس علاقہ کو نظر انداز کر کے لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔Noorabad Tral Road In Shambles

noorabad-tral-road-in-shambles-commuters-aghast
نورآباد ترال کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان

ترال: جہاں آر اینڈ بی محکمہ دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی تجدید ومرمت اور میکڈمایزیشن کر رہا ہے، وہیں ٹاؤن ترال سے محض چند سو میڑ کی دوری پر واقع نورآباد ترال کی سڑک نالے کا نظارہ پیش کر رہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف نورآباد بلکہ گامراج، بٹہ گنڈ اور ایک وسیع آبادی کو عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نورآباد ترال کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق سڑک کو پہلے پی ایم جی ایس وائی اور بعد ازاں آر اینڈ بی محکمے نے اپنے تحت لیا ہے۔ پروجیکٹ بھی منظور ہوا ہے لیکن نہ جانے کیوں اس سڑک پر کام شروع نہیں ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق معمولی بارش کے بعد سڑک کی خستہ حالی کے سبب لوگ گھروں سے باہر نہیں آسکتے ہیں جب کہ مسجد تک جانے میں بھی مشکلات آتے ہیں اور طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:


مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی سے ان کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور درد زہ میں مبتلا خواتین کے لیے یہ سڑک موت کا کنواں ثابت ہو سکتی ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ دور دراز علاقوں کی سڑکیں بہتر بنائی گئی لیکن ٹاؤن میں موجود یہ علاقہ سرکار کی نظروں سے اوجھل کیوں ہے۔ لوگوں نے انتطامیہ سے اس سڑک کی مرمت کی اپیل کی تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.