ETV Bharat / state

Sunjwan Jammu Attack Update: این آئی اے نے سنجوان حملہ میں 'ملوث' ایک شخص کو گرفتار کیا

author img

By

Published : May 26, 2022, 5:38 PM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں سنجون حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی کے مطابق گرفتار شدہ شخص ممنوعہ تنظیم جیش محمد کا معاون ہے اور وہ اس حملے کے کلیدی ملزم ہے۔ NIA Arrests Key Accused in Sunjuwan Attack

NIA  arrests one in case relating to Apr 22 Sunjwan terror attack
این آئی اے نے سنجوان حملہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا

پلوامہ: جموں کے سنجوان علاقہ میں 22 اپریل کو سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سی ایس ایف افسر اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ اس تصادم میں 9 سکیورٹی فروسز اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ NIA Arrests Key Accused in Sunjuwan Attack

اس معاملہ کے تحت قومی تحقیقاتی ایجینسی نے عابد احمد میر ولد مشتاق احمد میر ساکن پتریگام پلوامہ کو گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے کے مطابق تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم عابد احمد میر جیش محمد کا معاون ہے اور گرفتار ملزم بلال احمد وگے کا قریبی ساتھی تھا۔ وہ جیش محمد پاکستان میں مقیم ہینڈلرز سے بھی رابطے میں تھا۔ وہیں این آئی اے کے مطابق اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ عابد احمد پہلے سے پولیس کی حراست میں تھا۔ ان کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کئی سارے مقدمات درج ہیں۔ وہ آئی پی سی کی دفعہ 120 بی، 121 اے، 302، 307، اور 307 آرمز ایکٹ کی دفعہ 7 اور 27 اور یو اے (پی) ایکٹ 1967 کی دفعہ 16، 18 اور 20 کے تحت پولیس حراست میں ہے۔ NIA arrests key accused in Sunjuwan attack case of JK

قبل ازیں جموں و کشمیر پولیس نے جموں سنجوان تصادم آرائی میں عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں ایک ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسی ٹرک سے عسکریت پسندوں کی مدد کی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی اس سلسلے میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.