ETV Bharat / state

No Property Tax in Tral ترال میں پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا، کونسلرز

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 12:50 PM IST

ترال میں پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا، کونسلرز
ترال میں پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا، کونسلرز

جنوبی کشمیر کے ترال ٹاؤن میں پراپرٹی ٹیکس کو لاگو نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے میونسپل کونسلرز نے کہاکہ ’’اقتصادی طور کمزور لوگوں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنا مناسب نہیں۔‘‘ MC Tral Won’t Implement Property Tax

ترال میں پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں کیا جائے گا، کونسلرز

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں میونسپل کمیٹی ترال کے کونسلرز کی ایک غیرمعمولی میٹنگ ایم سی ترال میں منعقد ہوئی۔ میونسپل کمیٹی کے صدر منظور احمد خان کی زیر صدارت منعقد کی گئی اس میٹنگ کے دوران ترال ٹاؤن کو جازب نظر بنانے اور اس تاریخی قصبہ کی شان برقرار رکھنے کے لیے سیر حاصل بحث کی گئی۔ میٹنگ میں اس بات کو لیکر بھی بحث کی گئی کہ سرکار کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا جو فیصلہ لیا گیا ہے وہ فی الحال ترال ٹاؤن میں لاگو نہیں کیا جائے گا۔

میٹنگ کے دوران ترال میونسپل کمیٹی کے کونسلرز نے پراپرٹی ٹیکس کے حوالہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’’گزشتہ تیس سالوں خاص کر تین برسوں سے نامساعد حالات کے شکار یہاں کے لوگ اقتصادی طور کافی بدحال ہو چکے ہیں۔‘‘ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ’’اقتصادی طور کمزور لوگوں پر پراپرٹی ٹیکس جیسا نیا بوجھ ڈالنا موزوں اور مناسب نہیں۔‘‘ میٹنگ کے دوران ٹاؤن میں اسٹریٹ لایٹس لگانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایم سی ترال، منظور احمد خان، نے بتایا کہ ’’آج کی میٹنگ کے دوران متفقہ قرارداد منظور کی گئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ پراپرٹی ٹیکس ترال ٹاؤن میں لاگو نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہاں کے لوگ چند وجوہات کی بنا پر اقتصادی بحران کے شکار ہیں اور اس لئے فی الوقت ٹیکس ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔‘‘ منظور خان نے مزید کہا کہ ’’انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریب عوام کو نہ چھیڑا جائے کیونکہ ایل جی منوج سنھا نے پہلے ہی اس ضمن میں ہدایات جاری کی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: پراپرٹی ٹیکس آرڈیننس: 'عوام کش فیصلہ'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.