ETV Bharat / state

Developed Village, Developed Nation Virtual Conference : ورچول پنچایت کانفرنس میں درجنوں پی آر آئی ممبران کی شرکت

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 5:58 PM IST

ورچول کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پی آر آئی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے پنچایتی نظام کو زمینی سطح پر مضبوط بنائے جانے پر زور Developed Village, Developed Nation Virtual Conference دیا۔

LG Manoj Sinha Inaugurates Virtual Panchayat Conference
LG Manoj Sinha Inaugurates Virtual Panchayat Conference

ڈیولپڈ ولیج، ڈیولپڈ نیشن ورچول پنچایت کانفرنس میں ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ کے درجنوں پی آئی ممبران نے شرکت کی۔ Developed Village, Developed Nation Virtual Conference ڈیولپڈ ولیج، ڈیولپڈ نیشن ورچول پنچایت کانفرنس کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا۔ LG Manoj Sinha Inaugurates Virtual Panchayat Conferenceضلع پلوامہ کے پانپور قصبے کے مختلف بلاکس سے تعلق رکھنے والے ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی ممبران، پنچوں اور سرنچوں نے شرکت کی۔

ورچول پنچایت کانفرنس میں درجنوں پی آر آئی ممبران کی شرکت

ورچول کانفرنس کے دوران منوج سنہا نے پی آر آئی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے پنچایتی راج کو زمینی سطح پر مضبوط بنائے جانے پر زور دیا۔ کانفرنس کے دوران پنچایت سطح پرہو رہے کام کاج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر اائی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنچایتی نظام کو مضبوط و مستحکم بنانے اور ترقیاتی کاموں میں بنانے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

لیفٹننٹ گورنر نے ورچول کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پنچایتی نظام کی مضبوطی سے ہی شہروں، قصبہ جات کے ساتھ ساتھ دور دراز اور پسماندہ دیہات میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے دوران پی آر آئی ممبران نے بھی لیفٹنٹ گورنر کو پنچایت سطح پر ہو رہے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ پنچایتوں کو مستحکم بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.