ETV Bharat / state

Drug Peddlers Booked دو منشیات فروشوں پر مقدمہ درج، جیل روانہ

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 2:54 PM IST

پولیس نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو منشیات فروشوں کے خلاف PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا۔

a
a

پلوامہ (جموں و کشمیر) : معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پلوامہ میں PIT-NDPS ایکٹ کے تحت دو منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منشیات فروشوں کی شناخت مختار احمد وانی ولد غلام محمد وانی اور جاوید احمد صوفی ولد عبد الرحمن صوفی ساکنان گوسو، پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد انہیں سنٹرل جیل کوٹ بلوال، جموں منتقل کر دیا۔

پولیس بیان کے مطابق جیل بھیجے گئے منشیات فروش پلوامہ قصبہ سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔ متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں اور مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کر کے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث پائے گئے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Booked بڈگام میں منشیات فروش کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا

پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی افراد کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پولیس معاشی جرائم کے خاتمے کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے مزید کوششیں اور نئی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کی غرض سے حکومتی سطح پر سیمنارز، ریلیوں کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.