ETV Bharat / state

Free Medical Camp In Shajen Tral شاجن میں مفت میڈیکل کیمپ

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 9:47 PM IST

گجر بستی علاقہ شاجن میں مفت میڈیکل کیمپ
گجر بستی علاقہ شاجن میں مفت میڈیکل کیمپ

ترال کے گجر بستی علاقہ شاجن میں اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔Free Medical Camp In Shajen Tral

ترال: جموں و کشمیر کا سب ضلع ترال کے دور افتادہ گجر بستی علاقہ شاجن میں اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور انہیں مفت ادویات بھی تقسم کی گئی۔ مقامی لوگوں نے سوسائٹی کی اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ سے ان کو بہت فائدہ ہوا ہے کیونکہ اس پسماندہ علاقے میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔

گجر بستی علاقہ شاجن میں مفت میڈیکل کیمپ

اخلاص ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمن ڈاکٹر نثار احمد ترالی نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ منعقد کرانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مفلوک الحال لوگوں کو سہولیات دستیاب ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوے کی دہائی سے آج تک دور افتادہ علاقوں میں میڈکل کیمپ منعقد کرتے ہیں جہاں لوگوں کو طبی سہولیات میسر نہیں ہے ۔ Ikhlas society Jk organised free medical camp

یہ بھی پڑھیں: Gujjar Basti residents Silent Protest:گجر بستی نارستان کا ترال میں خاموش احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.