ETV Bharat / state

سرکار ملازمین کی آواز کو دبانا چاہتی ہے: کانگریس رہنما شمیمہ رینہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 9:23 PM IST

جموں وکشمیر کانگریس مہلا مورچہ یوٹی صدر شمیمہ رینہ نے کہا کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے اور اس پر پابندی عائد کرنا صراصر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ان ملازم کش اقدامات کے خلاف ہر وقت آواز اٹھائے گی۔ Govt Employees Protest Banned In Kashmir

کانگریس رہنما شمیمہ رینہ
کانگریس رہنما شمیمہ رینہ

سرکار ملازمین کی آواز کو دبانا چاہتی ہے: کانگریس رہنما شمیمہ رینہ

ترال(پلوامہ):جموں وکشمیر میں ایل جی سرکار بوکھلاہٹ کی شکار ہوئی ہے اور اس لیے جلد بازی میں ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کی وجہ سے عوامی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہیلا کانگریس کی یو ٹی صدر شمیمہ رینہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرکاری سطح پر عوام کو راحت پہنچانے کے لیے دعوے کیے جا رہے ہیں، وہیں دوسری جانب عوام کش فیصلے اس سرکار کی اصلی حقیقت کو ظاہر کرتی ہیں۔


شمیمہ رینہ نے مزید بتایا کہ ایل جی انتظامیہ کا حالیہ فیصلہ کہ سرکاری ملازمین احتجاج بھی نہیں کر سکتا ہے سراسر غیر آئینی ہے اور ایسے اقدامات کو جمہوری نظام میں کوئی جگہ نہیں ہے اور کانگریس ان ملازم کش اقدامات کے خلاف ہر وقت آواز اٹھائے گی۔


شمیمہ رینہ نے بتایا کہ مرکزی سرکار نے جس طرح یہاں ریاست کو دو یونین ٹیری ٹیریز میں تبدیل کیا ہے آج تک اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی، جبکہ سرکار کی طرف سے یہاں نارملسی کے دعوئے بھی سراسر غلط ثابت ہو رہے ہیں، کیونکہ وادی کے قرب وجوار میں ہوئی حالیہ ہلاکتوں نے نارملسی کے نعرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ملازمین کے احتجاج پر پابندی، سیاسی و سماجی رہنماؤں کا ردعمل

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کے روز ایک آڈر جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو اپنے مطالبات کے حق میں کسی بھی قسم کے مظاہروں اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق اگر کوئی ملازم ایسے مظاہروں میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.