ETV Bharat / state

Salary of Pensioners Withhold حکومت پنشنرز کے حوالے سے غیرسنجیدہ، فاروق ترالی

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 6:27 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک سال قبل فیصلہ لیا تھا کہ پنشنروں کو ہر ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک تنخواہیں جمع کرایا جائے گا تاہم گزشتہ ماہ ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پنشنرز کو سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Salary of Pensioners Withhold

ترال:جہاں ایک طرف ایل جی انتظامیہ مائی ٹاون مائی پرائڈ جیسے پروگرامز میں کروڑوں روپے صرف کر رہی ہے وہیں پنشنرز کی واجب الادا رقومات ادا نہ ہونے سے سماج کا بڑا حصہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے ان خیالات کا اظہار اسٹیزن کونسل ترال کے چیئرمین فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔Salary of Pensioners Withhold

حکومت پنشنرز کے حوالے سے غیر سنجیدہ، فاروق ترالی

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک سال قبل جب یہ فیصلہ کیا تھا کہ پنشنروں کو ہر ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک تنخواہیں جمع کرایا جائے گا تاہم اب ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پنشنرز کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔۔Salary of Pensioners Withhold In JK

فاروق ترالی کا کہنا تھا کہ اگر ایک طرف سرکاری پروگرامز میں کروڑوں روپیہ صرف کیا جا رہا ہے جس کی وہ مخالفت نہیں کرتے ہیں البتہ یہ پوچھا جا سکتا ہے کہ کیوں پنشنرز کے واجب الادا رقومات ادا نہیں کیے جا رہے ہیں۔فاروق ترالی نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کو پنشنرس اور دیگر ملازمین کے واجب الادا رقومات جلد از جلد ادا کرنے چاہیے۔

مزید پڑھیں: Tral My Town My Pride ترال میں ’میرا قصبہ میری شان‘ پروگرام تیسرے روز بھی جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.