ETV Bharat / state

’چار ستارہ ریکنگ ملنا اسلامک یونیورسٹی کے لیے باعث اعزاز‘

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 5:41 PM IST

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ کے وائس چانسلر نے بھارت بھر میں نمبر ون یونیورٹی بننے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز کی کل ہند درجہ بندی فہرست میں مزید بہتری کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔

a
a

’چار ستارہ ریکنگ ملنا اسلامک یونیورسٹی کے لیے باعث اعزاز‘

پلوامہ (جموں و کشمیر) : وزارت تعلیم، حکومت ہند کی انسٹی ٹیوشن انوویشن کونسل (IIC) نے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (IUST) اونتی پورہ کو جدت طرازی، کاروباری، ماحولیاتی نظام اور نوجوانوں کی صلاحیت کی تعمیر میں اس کی قابل ستائش کوششوں کے لیے ایک باوقار 4 ستاروں کی درجہ بندی سے نوازا ہے۔ کل ہند درجہ بندی، جو گزشتہ دنوں منظر عام پر آئی ہے، میں اسلامک یونیورسٹی نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

اس ضمن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’یہ کامیابی اسلامک یونیورسٹی کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے لیے تمام متعلقین مبارک بادی کے مستحق ہیں۔‘‘ پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ ’’اسلامک یونیورسٹی جموں وکشمیر کا واحد ایسا ادارہ ہے جس کو 4 ستارہ رینکنگ دی گئی ہے حالانکہ ملکی سطح پر پچاس سے زائد اداروں نے رینکنگ کے لیے اپلائی کیا تھا اور اب ہماری کوشش رہے گی کہ آئندہ کی درجہ بندی میں کم از کم ساڑھے چار ستارہ رینکنگ ہمیں ملے اور اس حوالے سے ہم نے میٹنگ میں خد و خال کو لیکر سیر حاصل بحث کی ہے۔‘‘ انہوں نے اسلامک یونیورسٹی مستقبل میں بھارت کی نمبر ون یونیورسٹی بننے کی بھی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے منایا اٹھارہواں یوم تاسیس

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلامک یونیورسٹی نے اپنا اٹھارہواں یوم تاسیس بھی منایا جس میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ انہوں نے بھی اپنے خطاب میں اسلامک یونیورسٹی عملہ سمیت طلبہ کی ستائش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.