ETV Bharat / state

Forest Darbar in Tral: ترال کے نارستان میں فارسٹ دربار کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 3:32 PM IST

ترال میں محکمہ جنگلات Forest Department In Tral کی جانب سے فارسٹ دربار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی آبادی پر زور دیا گیا کہ وہ جنگلات کی دیکھ ریکھ کریں اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں۔ Forest Darbar in Tral

ترال کے نارستان میں فارسٹ دربار منعقد
ترال کے نارستان میں فارسٹ دربار منعقد

ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں محکمہ جنگلات کی جانب سے فارسٹ دربار Forest Darbar in Tral کا اہتمام کیا گیا۔ ترال کے نارستان گاؤں میں میں منعقد اس عوامی دربار میں کنزویٹر ساؤتھ سرکل عرفان علی شاہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ اس فارسٹ دربار میں ڈی ایف او اونتی پورہ ڈاکٹر معراج الدین، ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی، رینجر ترال جاوید احمد سمیت مقامی لوگ شامل ہوئے۔

ترال کے نارستان میں فارسٹ دربار منعقد

پروگرام کے دوران کشمیر نوٹس نام کی اسکیم کے ذریعے چودہ کنبوں کو عمارتی لکڑیوں کا منظوری نامہ سونپا گیا۔ اس موقع پر مقامی آبادی پر زور دیا گیا کہ وہ جنگلات کی دیکھ ریکھ کریں اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں۔

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کنزرویٹر ساؤتھ سرکل عرفان علی شاہ Conservator South Circle Irfan Ali Shah نے بتایا کہ جنگلات کے دامن میں رہایش پزیر آبادی کو عمارتی لکڑی فراہم کرنے کی ایک کڑی کے طور اس فارسٹ دربار کا اہتمام کیا گیا کیونکہ یہ لوگ جنگلات کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ Forest Darbar in Tral

یہ بھی پڑھیں:

Public Darbar in Tral: مندورہ، ترال میں عوامی دربار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.