ETV Bharat / state

اگلی سرکار بنانے کا فاروق عبداللہ کا دعویٰ کھوکھلا: بی جے پی

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 8:00 PM IST

اگلی سرکار بنانے کا فاروق عبداللہ کا دعویٰ کھوکھلا: بی جے پی
اگلی سرکار بنانے کا فاروق عبداللہ کا دعویٰ کھوکھلا: بی جے پی

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے ’’اگلے اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوکر سرکار بنانے‘‘ کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے کہا ہے کہ ’’کشمیریوں کو اب مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘

بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے فاروق عبداللہ کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’’سات دہائیوں تک اس قوم کو ایسے ہی نعروں سے گمراہ کیا ہے۔‘‘

اگلی سرکار بنانے کا فاروق عبداللہ کا دعویٰ کھوکھلا: بی جے پی

ضلع پلوالہ کے ترال قصبہ کے دورے کے دوران بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے گزشتہ روز سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں فاروق عبداللہ کی جانب سے میڈیا بریفنگ کو ’’جھوٹ پر مبنی سیاست‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’این سی نے ڈی ڈی سی انتخابات کے موقع پر بھی ایسے دعوے کیے تھے تاہم بعد میں اس کا کیا حال ہوا وہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں پارلیمنٹری آؤٹریچ پروگرام فار پنچایتی راج انسٹیٹیوٹشنز کی تقریب کے حاشئے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’جب بھی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کیے جائیں گے، نیشنل کانفرنس بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو کر سرکار بنائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: 'حدبندی کے بعد ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے': منوج سنہا

الطاف ٹھاکر نے فاروق عبداللہ کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کیا کہ ’’آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی اور اگلا وزیر اعلیٰ بھی اسی پارٹی کا ہوگا کیونکہ بی جے پی نے جو کام کشمیر میں کیے ہیں وہ گزشتہ ستر برسوں کے دوران نہیں ہوئے۔‘‘

مزید پڑھیں: اسمبلی انتخابات میں ہماری فتح یقینی: فاروق عبداللہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’’لوگ اب فاروق عبداللہ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے کیونکہ ان لوگوں نے گمراہ کن نعروں سے آج تک اپنی سیاسی دکانیں چمکائی ہیں لیکن اب لوگ سب کچھ سمجھ گئے ہیں اور کشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہی ہوگی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.