ETV Bharat / state

Explosive Material Found in Tral: ترال میں دھماکہ خیز مواد برآمد

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 10:54 PM IST

سکیورٹی فورس نے سرچ آپریشن کے دوران ترال کے نودل علاقہ سے آئی ای ڈی مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔Explosive Material Found in Tral

ترال: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اوتی پورہ نودل علاقہ میں جموں و کشمیر پولیس فوج کی 42 آر آر اور سی آر پی ایف کی 182 بٹالین نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ تلاشی کے دوران فورسز نے کچھ آئی ای ڈی مواد، آر پی جی (دستی بم) مواد برآمد کیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ترال میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔Explosive Material Found in Tral

واضح رہے کہ گزشتہ روز پلوامہ کے لیتر علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی برآمد کی، جسے بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔ اس بیچ پولیس نے آئی ای ڈی نصب کرنے کے الزام میں عسکریت پسندوں کے دو اعانت کاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی اس علاقے کے چک راجپورہ میں ایک جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسند کو ہلاک کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.