ETV Bharat / state

پاریگام پلوامہ انکاؤنٹر میں گولیوں کا تبادلہ رک گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 2:58 PM IST

Updated : Nov 11, 2023, 5:12 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاری گام علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے۔گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک چلا جس کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی ہیں۔

Etv Bharat
پلوامہ کے پاریگام علاقہ میں انکاؤنٹر شروع

پاریگام پلوامہ انکاؤنٹر میں گولیوں کا تبادلہ رک گیا

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاریگام علاقے میں ہفتہ کے روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے پاریگام علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک چلا جس کے بعد علاقے میں خاموش چھا گئی ہیں۔

پلوامہ کے پاریگام علاقہ میں انکاؤنٹر شروع

فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس نے اس پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی۔ بتادیں کہ اس علاقے میں بادام کے گھنے باغات موجود ہے۔ اور یہ کریوس ضلع پلوامہ اور بڈگام کو ملاتا ہیں۔ وہی فوج اب ان گھنے باغات میں عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے میں لگے ہوئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'پلوامہ کے پاری گام علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پلوامہ کے تمچی نوپورہ علاقے میں ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور پر 30 اکتوبر کی دوپہر نا معلوم عسکریت پسندوں نے گولیاں برسائیں۔اس حملے میں مزدور شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ فوت ہوئے شخص کی شناخت مکیش کمار ساکنہ اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔

Last Updated : Nov 11, 2023, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.