Review of Ashura Preparations: ڈی ڈی سی ممبران نے عاشورہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 7:13 PM IST

ddc-members-overview-of-ashura-preparations

عالمی وبا کورونا وئرس کے دو برس بعد وادی کشمیر میں ایام عاشورہ جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں زو شور سے جاری ہیں۔ سڑکوں پر لائٹس لگانے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ تمام امام بارگاہوں کی صاف صفائی کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Muharram Preparations in Kashmir

ترال: ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے ترال میں ترقیاتی پروجیکٹس کا جائزہ لینے پہنچے جہاں انہوں نے عاشورہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ممبران نے پنرجاگیر میں امام باڑے میں حاضری دی اور عزادروں کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ DDC Members Overview of Ashura preparations

ویڈیو

اس موقع پر انہوں نے مقامی اوقاف کے ذمہ داروں سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ عزاداروں کو تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ بعد ازاں ڈی ڈی سی ممبرانِ نے ہرگام بٹ نور، اور دھرم گنڈ جاکر وہاں ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا اور سکھ سماگم میں شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایاکہ ترال ہمیشہ سے ہی روایتی بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے پورے ملک کو یہاں سے سیکھ لینی چاہیے'۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وئرس کے دو برس بعد وادی کشمیر میں ایام عاشورہ جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں زو شور سے جاری ہیں۔ سڑکوں پر لائٹس لگانے کا کام جنگی پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ تمام امام بارگاہوں کی صاف صفائی کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Muharram Preparations in Kashmir

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.