ETV Bharat / state

Sports Kits Distributed in Awantipora: اونتی پورہ میں کھلاڑیوں میں اسپورٹس کِٹ تقسیم

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 10:11 PM IST

ddc-member-distributed-sports-kits-in-awantipora
ونتی پورہ میں کھلاڑیوں میں اسپورٹس کِٹ تقسیم

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چارلی گنڈ اونتی پورہ میں محکمے فیزکل ایجوکیشن نے ایک بیڈمنٹن مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ڈی ڈی سی ممبر اورتار سنگھ نے کھلاڑیوں میں اسپورٹس کٹ تقسیم کیے۔ Sports Kits Distributed in Awantipora

اونتی پورہ:فزیکل ایجوکیشن محکمے کی جانب سے آج چارلی گنڈ اونتی پورہ میں ایک بیڈمنٹن مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ ترالی مہمان خصوصی کی حثیت سے شامل ہوئے۔انھوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہے اور اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لائیں۔

اونتی پورہ میں کھلاڑیوں میں اسپورٹس کِٹ تقسیم کیے گئے

اس موقع پر زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر اونتی پورہ شاہ نواز احمد کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے پنچایت بجٹ سے دس ٹیموں میں کرکٹ کٹ تقسیم کیے۔ انھوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اس قسم کے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔اوتار سنگھ ترالی نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی ان کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ چرالی گنڈ اونتی پورہ کا سپورٹس گروانڈ ایک اہم میدان تصور کیا جا رہا ہے تاہم اس گروانڈ کی حالت خراب ہونے سے کھلاڑی نالاں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.