ETV Bharat / state

Pulwama Cyber Awareness: پلوامہ میں سائبر کرائمز کے حوالے سے بیداری پروگرامز

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 11:32 AM IST

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع پلوامہ کے مختلف پولیس اسٹیشنز، گورنمنٹ اسکولز میں سائبر کرائمز کے حوالہ سے لوگوں خاص طور پر طلبہ کو آگاہی فراہم کی گئی۔

a
a

پلوامہ (جموں و کشمیر): سائبر جرائم کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے پلوامہ پولیس نے ایس ڈی پی او آفس لیتر، پولیس اسٹیشن کاکاپورہ، راجپورہ، اور مختلف گورنمنٹ اسکولوں میں سائبر آگاہی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا۔ پروگرامز میں متعلقہ علاقوں کے معزز شہریوں، نوجوانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرامز کے دوران پولیس افسران نے سائبر خطرات/جرائم کی مختلف اقسام خاص طور پر آئیڈینٹیٹی تھیفٹ (شناختی کی چوری)، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈ وغیرہ کے بارے میں بتایا۔

گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پلوامہ میں منعقدہ پروگرامز کی میزبانی پولیس اسٹیشن پلوامہ کے متعلقہ سپروائزری پولیس افسران نے کی۔ افسران نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ محفوظ براؤزنگ کی عادتیں اپنائیں، انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے وقت مشکوک ویب سائٹس سے گریز کریں۔ انہوں نے شرکاء سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ OTPs یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ انہوں نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے۔ شرکاء کو سماجی رابطہ گاہوں پر نامعلوم افراد کی دوستی کی درخواستیں قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر غیر مستند افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبردار کیا گیا۔

منتظمین نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں بالخصوص نوجوانوں اور طلباء میں سائبر فراڈ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ شرکاء نے سائبر بیداری پروگرام کے انعقاد اور عام لوگوں میں مختلف سائبر کرائمز کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے پلوامہ پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: سائبر کرائم ایک بڑا خطرہ ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.