ETV Bharat / state

Crpf organized free medical camp: پلوامہ میں سی آر پی ایف کے طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 8:10 PM IST

سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے پلوامہ کے کوئل علاقے میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں آئے مریضوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ Medical camp crpf

a
a

سی آر پی ایف نے کیا طبی کیمپ منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کوئل علاقے کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کوئل سمیت ملحقہ دیہات سے آئے لوگوں کا علاج و معالجہ کیا گیا۔ اس موقع پر نہ صرف مریضوں کی ماہر ڈاکٹروں نے تشخیص کی بلکہ انہیں ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔ طبی کیمپ میں اسکولی بچوں کا بھی معائنہ کیا گیا جس کے لیے خصوصی ڈاکٹر کو مدعو کیا گیا تھا۔ مقامی باشندوں نے طبی کیمپ کے انعقاد پر سی آر پی ایف کی سراہنا کی۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشنوں کہا: ’’میڈیکل کیمپ میں آئے سبھی مریضوں کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی اور یہ ایک اچھی شروعات ہے جس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔‘‘ طبی کیمپ میں علاقے کی مرد و زن، پیر و جواں نے شرکت کی جن کا سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ماہر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا اور انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا۔

مزید پڑھیں: CRPF Medical Camp سوپور میں طبی کیمپ سے لوگ مستفید

اس موقع پر سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر، دیپک دھونڈیال، نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’سی آر پی ایف کی جانب سے اس سے قبل بھی میڈیکل کیمپ منعقد کیے جا چکے ہیں اور ’سویک ایکشن پلان‘ کے تحت مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘ انہوں نے طبی کیمپ میں لوگوں کی خاصی تعداد میں شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’سی آر پی ایف عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انہیں طبی و دیگر خدامات فراہم کرنے کے لیے بھی پر عزم ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے عوام اور حفاظتی ایجنسیز کے مابین رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.