ETV Bharat / state

CRPF Organized Medical Camp ترال میں سی آر پی ایف نے کیا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 4:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے ناگہ واڑی، ترال علاقے میں سی آر پی ایف نے طبی کیمپ کے دوران مریضوں کا معائنہ کیا اور ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔ CRPF organized Medical Camp in Tral

ترال میں سی آر پی ایف نے کیا میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ترال میں سی آر پی ایف نے کیا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پلوامہ: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 180 بٹالین نے ضلع پلوامہ کے ناگہ واڑی، ترال علاقے میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں گاؤں کے درجنوں باشندوں نے شمولیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے کیمپ میں آئے بیماروں کا معائنہ کیا اور ا انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ Free Medical Camp in Tral

ترال میں سی آر پی ایف نے کیا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی سراہنا کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ اس قسم کے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مقامی ایک شہری غلام محی الدین نے بتایا ’’اس علاقے میں صحت عامہ کی سہولیات دستیاب ہی نہیں ہے اور سی آرپی ایف نے یہاں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے ایک انتہائی خوش آئند کام انجام دیا ہے۔‘‘

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف 180 بٹالین کے، سی او، ہرش وردھن نے بتایا کہ عوامی اصرار پر انہوں نے اس کیمپ کا انعقاد کیا اور وہ آئندہ بھی یہاں اس قسم کے کیمپ منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس طرح کے کیمپ سے کافی استفادہ حاصل ہوگا اور انہوں نے عوام سے اس طرح کے کیمپس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.