ETV Bharat / state

لاسی پورہ، پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 6:49 PM IST

Lassipora Pulwama سی آر پی ایف کی 182 بٹالین نے پلوامہ ضلع کے لاسی پورہ علاقے میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کای جس میں علاقے کی 6 ٹیموں نے شرکت کی جبکہ فائنل میچ میں اچھن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

لاسی پورہ، پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
لاسی پورہ، پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاسی پورہ، پلوامہ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ علاقے میں سی آر پی ایف 182 بٹالین نے ’’کھیلو انڈیا میتری‘‘ مہم کے تحت والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں لاسی پورہ اور اس کی متصل علاقوں کی 6 ٹیموں نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنا اور سماجی برائیوں سے دور رکھنا ہے۔

ٹورنامنٹ لا فائنل میچ لاسی پورہ اور اچھن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اچھن کی ٹیم نے تین پوائنٹ سے فائنل میچ میں جیت درج کرکے ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر دیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد آگے بھی کیا جانا چاہئے تاکہ نوجوان کھیل کود کے ساتھ منسلک ہو جائں اور انہیں اپنے ہنر کو نکھارنے کا موقع ملے۔‘‘

مزید پڑھیں: سی آر پی ایف نے کیا پلوامہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

مقامی باشندوں، کھیل مقابلے میں شریک کھلاڑیوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے نوجوانوں کو اچھا پلیٹ فارم ملتا ہے وہیں وہ جسمانی اور ذہنی طور تندرست رہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلوں سے نوجوانوں کو ایک نئی جہت عطا ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.