ETV Bharat / state

Free Medical Camp In Tral ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 10:48 PM IST

سب ضلع ترال کے دورافتادہ علاقہ جواہر پورہ میں سی آر پی ایف 140 بٹالین نے ایک میگا مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں مقامی لوگوں کو مفت طبی مشورہ اور ادویات تقسیم کیے گئے۔ لوگوں نے سی آر پی ایف کی اس کوشش کو کافی سراہا۔ Free Medical Camp In Tral

crpf-180-battalion-organised-free-medical-camp-in-tral
ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ترال:سی آر پی ایف 180 بٹالین کی جانب سے آج جواہر پورہ ترال میں ایک میگا مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر ہرش وردھن نے کیا۔ اس موقع پر مقامی دیہات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ میں ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا علاج معالجہ کیا اور مفت ادویات تقسیم کیے۔ مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی سراہنا کی اور ایسے کیمپ دوبارہ منعقد کرانے کا مطالبہ کیا۔Free Medical Camp In Tral

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ لام کے ایک شھری بشیر احمد لون نے بتایا کہ دور افتادہ علاقوں میں اس قسم کے میڈیکل کیمپ منعقد کرنا ایک اچھی بات ہے انہوں نے کہا کہ یہاں طبعی سہولیات کا فقدان پایا جا رہا ہے اس لیے مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد ہونے چاہیے۔
مزید پڑھیں: Free Medical Camp In Shajen Tral شاجن میں مفت میڈیکل کیمپ


میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر ہرش وردھن نے بتایا کہ آج کے اس میڈیکل کیمپ کے دوران نہ صرف لوگوں کو مفت ادویات تقسیم کی گئی بلکہ مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ ان کا کہنا یے مستقبل میں بھی سی آر پی ایف ایسی کوششیں جاری رکھی گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.