ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Pulwama: پولیس نے پلوامہ میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 1:08 PM IST

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہے۔

a
a

پلوامہ (جموں کشمیر) : معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق پلوامہ پولیس کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ اسد اللہ موچی ولد غلام احمد موچی نامی ایک منشیات فروش نے اپنے رہائشی مکان واقع ساکنہ شیخ محلہ، بیلو میں ممنوعہ اشیاء/ منشیات کو ذخیرہ کر رکھا ہے۔

پلوامہ پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او، پولیس اسٹیشن راجپورہ کی قیادت میں پولیس پارٹی نے اسد اللہ موچی کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران پولیس ٹیم کو رہائشی مکان سے 2.5 کلو گرام اور 5.6 کلو گرام چرس پاؤڈر، جنہیں 02 نائلون تھیلوں میں چھپایا گیا تھا، کو بر آمد کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق ملزم/منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن پہنچایا گیا جہاں وہ اس وقت زیر حراست ہے۔

علاوہ ازیں پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایک اور منشیات فروش، مدثر خورشید ساکنہ زڈورہ کو گرفتار کیا اور اس کی تحویل سے بھی بھاری مقدار میں چرس پاؤڈر برآمد کی گئی۔ پولیس نے دونوں معاملات کی نسبت سے متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Drugs Recovered in pulwama: منشیات فروش کے گھر سے منشیات ضبط، ملزم فرار

پولیس نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.