ETV Bharat / state

بے موسم بارش، قبل ازوقت برفباری سے سیب کی فصل کونقصان

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 8:24 PM IST

بے موسم بارش اور قبل از وقت برفباری کی وجہ سے وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں کے باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے کسان کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔

بے موسم بارش، قبل ازوقت برفباری سے سیب کی فصل کونقصان

وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی حالیہ برفباری کی وجہ سے سیب کی فصل کو کافی نقصان ہوا ہے، اگرچہ ضلع کے میدانی علاقوں میں سیب کی فصل کو اتارا گیا، تاہم بالائی علاقوں میں اب بھی سیب کی فصل اتارنے کا کام جاری تھا۔ اس درمیان بے موسم بارش اور حالیہ برفباری سے سیب کی فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔

ویڈیو
اس ضمن میں محمکہ باغبانی کے افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین نے ان علاقوں کا دورہ کیا ساتھ ہی برفباری سے ہوئے نقصان کا تخمینہ بھی لگایا گیا۔ اس سلسلے میں محمکہ باغبانی کے ضلع افسر مکیش کمار نے کہاکہ ضلع پلوامہ میں برفباری کم ہوئی جس کی وجہ سے ضلع میں کم نقصانات ہوئے ہیں'۔


انہوں نے کہاکہ ضلع کے بالائی علاقوں میں سیب کی فصل کو دیر سے اتارنے کا رواج ہے اسی لیے وہاں کے کسانوں کا زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاہم ضلع میں اس قدر نقصان نہیں ہوا ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.