ETV Bharat / state

Chhari Mubarak In Pampore خصوصی پوجا پاٹھ کے بعد چھڑی مبارک پامپور شیو مندر سے روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 6:53 PM IST

chaddi-mubarak-puja-held-at-shiv-temple-pampore-pulwama
خصوصی پوجا پارٹ کے بعد چھڑی مبارک پامپور شیو مندر سے روانہ

چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری نے بتایا کہ نامساحد حالات کے پیش نظر کچھ عرصے تک چھڑی مبارک کو پانپور نہیں لایا جا رہا تھا تاہم اب حالات میں بہتری ہوئی اور اب پامپور کے شیو مندر میں خصوصی پوجا پاٹھ کرکے چھڑی مبارک کو پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا گیا۔

صوصی پوجا پارٹ کے بعد چھڑی مبارک پامپور شیو مندر سے روانہ

پامپور (پلوامہ): امرناتھ یاترا مکمل ہونے پر چھڑی مبارک(بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کو آخری پوجا کے لیے امرناتھ گھپا پہنچایا جاتا ہے جہاں سیکنڑوں یاتری پوجا پاٹھ کرتے ہیں اور اسی پوجا کے ساتھ سالانہ امرناتھ یاترا اپنے اختتام کو پہنچتی ہے۔ اسی کڑی کے تحت آج چھڑی مبارک کو سرینگر سے پہلگام کی طرف روانہ کیا گیا ہے اور سرینگر سے روانہ ہوتے ہی آج صبع چھڑی مبارک کو دوسرے پڑاؤ کے لیے شیو مندر پانپور پہنچایا گیا جہاں خصوصی پوجا پارٹ کی گئی اور ملک کی امن و امان کے لیے دعا کی گئیں۔


چھڑی مبارک کو سادھوں کے ایک گروپ نے شیو مندر پانپور پہنچایا جس کی قیادت چھری مبارک کے نگراں مہنت دیپندر گری کر رہے تھے۔ شیو مندر میں پوجا کے دوران جہاں سادھوں نے پوجا پاٹھ میں شرکت کی، وہیں پانپور کے مقامی پنڈتوں نے بھی شیو مندر کی پوجا میں شمولیت اختیار کی۔


شیو مندر پانپور میں دوسرا پڑاؤ مکمل ہونے کے بعد چھڑی مبارک کو امرناتھ غار کی طرف اپنی آخری منزل کے لیے روانہ کیا گیا ہے جہاں آخری پوجا کے بعد رواں سال کی امرناتھ یاترا اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
شیو مندر پانپور میں پوجا کے بعد مہنت دیپندر گری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "چھڑی مبارک کا پہلا پڑاؤ پانپور ہوتا تھا جب چھڑی مبارک کو لیکر یاتری پیدل سفر کرتے تھے، لیکن بعد میں نامساعد حالات کی وجہ سے پد یاترا نہیں ہوئی جس کے بعد کچھ وقت تک چھڑی مبارک کو پانپور نہیں لایا جا رہا تھا تاہم اب حالات بہتر ہو چکے ہیں اور اب چھڑی مبارک کو سرینگر کے دو پڑاؤں کے بعد پانپور میں تیسرے پڑاؤ کے لۓ پہنچا کر خصوصی پوجا کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا انتظامیہ نے یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہوئے تھے جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Amarnath Chhari Mubarak چھڑی مبارک دشنامی اکھاڑہ سرینگر سے پوتر گھپا کیلئے روانہ


انہوں نے کہا کہ وہ بجبہاڑہ کے لئے روانہ ہوں گے جہاں پوجا پاٹھ کی جائے گی اور پھر مارٹنڈ مندر مٹن، گنیش پورہ، پہلگام، چندن واری اور شیش ناگ جائیں گے، اور آخر میں امرناتھ کے پوتر گھپا پہنچیں گے، جہاں خصوصی پوجا پاٹھ کے رواں سال کی یاترا مکمل ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.