ETV Bharat / state

BJP Public Darbar In Pulwama پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے عوامی دربار کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 5:39 PM IST

پلوامہ کے مورن علاقہ میں بی جے پی نے ایک عوامی دربار منعقد کیا۔ اس دربار میں پارٹی کے ضلع صدر نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے پارٹی کے لیڈران کے سامنے علاقہ کے مسائل رکھے اور انہیں حل کرنے کی اپیل کی۔

bjp-organized-a-public-darbar-at-murran
پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے عوامی دربار کا انعقاد

پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے عوامی دربار کا انعقاد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں جمعرات کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔ اس دربار میں پارٹی کے ضلع صدر محمد لطیف کے علاوہ پارٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں کی ایک اچگی تعداد نے شرکت۔ لوگوں نے علاقہ کے درپیش مسائل ضلع صدر کی نوٹس میں لائے۔ ان مسائل میں بجلی، پانی اور دیگر بنیادی مسائل شامل تھے۔ لوگوں نے موصوف سے ان مسائل کو انتظامیہ کے سامنے اجاگر کرنے کی اپیل کی تاکہ ان کا حل ممکن ہوسکے۔

اس دوران شرکاء کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور پارٹی کی جانب سے عوام کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی لوگوں کے سامنے رکھا گیا۔ بی جے ہی لیڈران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو روش بناسکے۔ جبکہ پارٹی کے اراکین کی جانب سے انہوں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا ساتھ ہی پارٹی کی جانب سے بھی ان کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے گے۔

مزید پڑھیں: BJP On NIA Raids In Kashmir قیام امن کی خاطر این آئی اے اور ایس آئی اے کی کاروائیاں جاری رہیں گی، بی جے پی
اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر محمد لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا پارٹی عوام کی خدمت کرنے کے لئے ہروقت تیار ہیں۔ اس سلسلے پارٹی نے آج مورن علاقے کے لوگوں کے مسائل کو جانے کے لئے عوامی دربار منقعد کیا اور ہم عوامی کے درپیش مسائل کو ازالہ کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.