ETV Bharat / state

پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں بی جے پی کا پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 7:53 PM IST

Bjp Programe In Pulwama بی جے پی پلوامہ صدر محمد لطیف بٹ نے بتایا کہ پلوامہ کے ٹاؤں ہال میں ایک تقریب کے دوران 150 سے زائد نوجوانوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی پلوامہ میں گھر گھر پہنچی ہیں۔

bjp-held-party-programe-in-town-hall-pulwama
پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں بی جے پی کا پروگرام منعقد

پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں بی جے پی کا پروگرام منعقد

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں جن میں خواتین بھی شامل ہیں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ پروگرام میں بی جے پی کے اسٹیٹ جنرل سیکریٹری جموں و کشمیر اشوک کول،بی جے پی رہنما ڈاکٹر درخشاں اندرابی ، بی جے پی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر نوجوانوں کو پارٹی میں شامل ہونے کے لئے لیڈران کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی۔


اس موقع پر لیڈران نے مجموعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لئے نوجوانوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں اور دیکھا جارہا ہے کہ نوجوانوں پارٹی میں شامل ہونے کے لئے بڑی تعداد میں سامنے آرہے ہیں، جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوانوں بدلاؤ چاہتے ہیں اور وہ بھی سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے سبھی حلقوں کے نوجوانوں نے آج بی جے پی شمولیت اختیار کی ہے، جس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی گھر گھر پہنچی ہیں۔
انہوں نے کہا پارٹی کے کام کو دیکھ کر ہی لوگ متاثر ہوئے ہے اور پارٹی کا منشور بھی یہی ہے کہ نوجوانوں کو اگے آنے کا موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیں:


اس موقع پر حلقہ صدر پلوامہ راج محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پارٹی میں شامل ہورہے اور اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پارٹی زمینی سطح پر کس طرح مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والے سبھی انتخابات میں پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی۔ وہیں ارشد احمد نامی نوجوان جنہوں نے آج بی جے پی شمولیت اختیار کی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ہم نے بہت سی پارٹیوں کے لئے کام کیا لیکن اب پلوامہ میں بدلاؤ بہت ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.