ETV Bharat / state

Anti Drug Awareness Programme ترال کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ متحرک

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 11:32 AM IST

اے ڈی سی ترال نے منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ADC Tral chairs Review Meeting

ترال کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ متحرک
ترال کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ متحرک

پلوامہ: ایک ایسے وقت میں جبکہ نوجوان نسل منشیات کے دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں عوامی سطح کے بعد اب انتظامی سطح پر اس بدعت کو قابو کرنے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو رہی ہے۔ اس ضمن میں دو ستمبر کو بائز ہائر سیکنڈری اسکول، ترال میں ایک آگاہی پروگرام کا اہتمام ہو رہا ہے جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جو منشیات کی بدعت کو قابو کرنے کے لیے اپنے خیالات و تجربات کا اظہار کریں گے۔Awareness Programme on Drug Awareness in Tral

ترال کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے انتظامیہ متحرک

اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے ٹاؤن ہال ترال میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں قریباً سبھی متعلقہ اداروں کے علاوہ اسکول ہیڈس، صحافت سے وابستہ افراد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔Tral Awareness Programme

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینہ نے بتایا کہ ایک ڈرگ فری سوسائٹی کے لیے ہم سب کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ذمہ دار شہریوں کو منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ میگا آگاہی پروگرام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترال سے قبل پلوامہ میں بھی آگاہی پروگرام منعقد کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد کاکہ پورہ میں بھی پروگرام متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: Awareness Programme for Roadside vendors چھاپڑی فروشوں کی مالی حالت بہتر بنانے کیلئے پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.