ETV Bharat / state

CRPF Helps To Awantipora Youth سی آر پی ایف کی مدد سے نوجوان نے ڈپلوما کورس مکمل کیا

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 10:07 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کی 130 بٹالین نے آج ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کمپیوٹر ڈپلومہ کورس میں ٹاپ کرنے والے طالب علم گوہر احمد کو سی آر پی ایف کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

سی آر پی ایف کی مدد سے نوجوان نے مکمل کیا ڈپلوما کورس

اونتی پورہ: سویک ایکشن پروگرام کے تحت، اونتی پورہ میں 130 بٹالین سی آر پی ایف نے آج ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک جسمانی طور پر معذور شخص کی عزت افزائی کی گئی۔ سی آر پی ایف کے مطابق مزکورہ مقامی نوجوان گوہر احمد نے کمپیوٹر اپلیکیشن میں ایک سالہ ڈپلومہ کرنے کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے کی گزارش کی تھی۔ سی آر پی ایف نے نوجوان کی اس درخواست قبول کرتے ہوئے ایک سالہ کورس کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔ گوہر کے ایک سالہ ڈپلومہ کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد آج منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کمانڈنٹ سی آر پی ایف راجیو یادو نے انہیں ڈپلومہ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ گوہر احمد نے سی آر پی ایف کی مدد کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے، اور حکومت سے بھی اسی قسم کی مدد کی درخواست کی ہے۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ سی آر پی ایف کی مدد کے بغیر وہ یہ کام انجام ہی نہیں دے سکتا تھا کیونکہ وہ مالی طور کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر بھی کمزور تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر راجیو یادو نے بتایا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ سے ہی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اسے قبل بھی انہوں نے علاقے میں مفت میڈیکل کیمپ اور شجرکاری مہم شروع کی تھی اور اب سیوک ایکشن پروگرام کے تحت گوہر نام کے طالب علم کی معاونت کی ہے تاکہ یہ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama CRPF Free Medical Camp سی آر پی ایف کی جانب پلوامہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.