ETV Bharat / state

کور کمانڈرنے پلوامہ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 7:28 PM IST

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے ہفتے کے روز پلوامہ اور اونتی پورہ کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینیئر آفیسروں کے ہمراہ سکیورٹی صورتحال اور فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ security situation in south Kashmir

Army commander reviews security situation in south Kashmir
کور کمانڈرنے پلوامہ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

پلوامہ:فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے ہفتے کے روز پلوامہ کا دورہ کیا اور وہاں پر سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے ہفتے کے روز پلوامہ اور اونتی پورہ کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینیئر آفیسروں کے ہمراہ سکیورٹی صورتحال اور فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گراونڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔

  • 'Security Review Meet in South Kashmir'#ChinarCorps Cdr chaired a Security Review Meet at Awantipur, #Pulwama today to review the prevailing security situation & coordinate the CT Grid during the winter season.

    He also complimented the troops for their planning & execution of… pic.twitter.com/wmrs8RqMEA

    — Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) December 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
سرینگر نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کارپس کمانڈر جنرل راجیو گھائی نے ہفتے کے روز اونتی پورہ پلوامہ میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور موسم سرما کے دوران سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔فوجی کمانڈر نے سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے کامیاب آپریشنز پر جوانوں کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے آج جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر رئیس محمد بھٹ، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر اور پولیس ضلع کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے، پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے، او جی ڈبلو کے خلاف قانونی کارروائی اور منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.