ETV Bharat / state

Free Medical Camp at Tral: ترال میں فوج کی جانب سے صفائی مہم اور مفت میڈیکل کیمپ

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 3:09 PM IST

پلوامہ کے ترال میں فوج کے 42 راشٹریہ رائفلز نے سوچھتا پروگرام کے ساتھ فری میڈیکل کیمپ Cleanliness Drive And Free Medical Camp in Tral کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس دوران فوج کی جانب سے بچوں کو صفائی ستھرائی کے بارے ميں جانکاری دی گئی اور میڈیکل کیمپ میں مریض کا مفت علاج کرنے کے ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں فوج کے 42 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے آج سوچھتا پروگرام اور فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام Army Organises Free Medical Camp in Tral کیا گیا۔ اس پروگرام میں میونسپل کمیٹی ترال اور اسکولی طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

یہ صفائی مہم مقامی سکول میں چلائی گئی۔ اس دوران فوج کی جانب سے بچوں کو صفائی ستھرائی Cleanliness Drive in Tral کے بارے ميں جانکاری دی گئی جبکہ اسکول کے گروانڈ میں جمع کوڈا کرکٹ کو صاف کیا گیا۔ وہیں میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا تسلی بخش علاج کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔


مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے اٹھائے گے اس اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں تاکہ صفائی و ستھرائی سے علاقے کا ماحول صحتمند رہے۔

مزید پڑھیں: ترال : فوج کی جانب سے صفائی مہم اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.