ETV Bharat / state

Anti-Corruption Bureau ضلع پلوامہ میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 4:17 PM IST

ضلع پلوامہ میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت پروگرام کا انعقاد
ضلع پلوامہ میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت پروگرام کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے بدعنوانی کی بیداری کے تحت ایک آگاہی کے ساتھ ساتھ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا انعقاد ٹاؤن ہال پلوامہ میں کیا گیا۔

ضلع پلوامہ میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت پروگرام کا انعقاد

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے بدعنوانی کی بیداری کے تحت ایک آگاہی کے ساتھ ساتھ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا انعقاد ٹاؤن ہال پلوامہ میں کیا گیا جس میں ضلع کے سبھی محمکہ کے افسران کے علاقے میونسپل کونسلوں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کے عہدے داروں نے ضلع افسران سے کہا کہ وہ اپنے دفاتروں میں بدعنوانی کو حتم کرنے کے لئے کام کریں اور عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ بدعنوانی جیسے معاملات سامنے نہ آئے۔


اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیاض احمد نے بات کرتے ہوئے کہا ویجیلنس بیداری ہفتہ پانچ نومبر تک جاری رہے گا جس کا مقصد ہے کہ اس بات کو عام لوگوں تک پہنچانا کہ بدعنوانی کیا ہے اس کی قانونی حیثیت کیا ہے اور اس کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں۔ تاکہ بدعنوانی کو سماجی سے حتم کیا جاسکے۔ اس حوالے سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن بیورو خورشید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا اس طرح کے آگاہی پروگرام کا انعقاد شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے انجام دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: JK’s Biggest Seed Multiplication Farm: پلوامہ سیڈ ملٹی پلیکیشن فارم کا زراعت کے شعبہ میں اہم کردار


انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف سرکاری سطح پر کئی سارے اقدامات اٹھائے گئے ہے جس میں ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ شامل ہیں اور اس سے بدعنوانی کو روک جاسکتا ہے اور بڑی حدتک کامیابی ملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.