ETV Bharat / state

Awantipora New SSP Take Charge اعجاز زرگر نے ایس ایس پی اونتی پورہ کا چارج سنبھالا

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 10:35 PM IST

ijaz zargar assumed charge as New SSP Awantipora
اعجاز زرگر نے ایس ایس پی اونتی پورہ کا چارج سنبھالا

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر پولیس محکمے کے 50 سینیئر افسران کے تبادلے اور تقرری عمل میں لائی ہے۔

اونتی پورہ: ایس پی سی آئی ڈی اعجاز احمد زرگر نے آج اونتی پورہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر چارج سنبھالا۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ پہنچنے پر نئے ایس ایس پی اونتی پورہ کا استقبال کیا گیا۔ ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ایس ڈی پی او ترال، ایس ڈی پی او پامپور، ڈی وائی ایس پی ڈار اونتی پورہ سمیت دیگر افسران نے نئے ایس ایس پی کا استقبال کیا۔نئے ایس ایس پی کو پولیس ضلع اونتی پورہ کے جموں و کشمیر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

چارج سنبھالنے کے بعد ایس ایس پی اونتی پورہ نے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے پولیس افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ بلائی اور افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔واضح رہے کہ ایس ایس پی اونتی پورہ چودھری محمد یوسف کو ایس ایس پی پلوامہ تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Transfer in JK Police Dept: انتظامیہ نے پولیس کے 6 آفیسران کا تبادلہ کیا

بتادیں کہ بدھ کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ کے حکومت کے مفاد کے لیے 50 سینئر پولیس افسران کےتبادلے اور تقرری عمل میں لائی ہے۔ اس سے پہلے انتظامیہ نے 6 جنوری کو 74 پولیس کے سینیئر افسران کا تبادلہ کیا تھا، جن میں ڈی آئی جی جنوبی اور شمالی کشمیر بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.