ETV Bharat / state

ADDC Pulwama Chairs Block Diwas : دربگام پلوامہ میں منعقدہ بلاک دیوس میں اے ڈی ڈی سی کی شرکت

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 7:46 PM IST

بلاک دیوس کے دوران منشیات کے بڑھتے رجحان ADDC pulwama on Drug Menace in Kashmir کا ذکر کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی پلوامہ نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ منشیات کے مضر اثرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کریں۔

دربگام پلوامہ میں منعقدہ بلاک دیوس میں اے ڈی ڈی سی کی شرکت
دربگام پلوامہ میں منعقدہ بلاک دیوس میں اے ڈی ڈی سی کی شرکت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) پلوامہ ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز نے ضلع کے دربگام علاقے میں منعقد کیے گئے بلاک دیوس تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں پی آر آئی ممبران، اوقاف کمیٹی کے اراکین سمیت مقامی لوگوں نے اپنے مسائل اور مطالبات سے حکام کو آگاہ کیا۔ Block Diwas in Drubgam Pulwamaضلع انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

دربگام پلوامہ میں منعقدہ بلاک دیوس میں اے ڈی ڈی سی کی شرکت

مقامی باشندوں کی جانب سے بجلی، سڑک اور پانی کے مسائل کے علاوہ پچہار نیابت اور ایس ڈی ایم آفس سمیت سیٹلائٹ فروٹ منڈی کی تعمیر، کھیل کے میدان/ اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کی مانگ کے علاوہ کہا کہ علاقے میں پوسٹ آفس، ایلوپیتھک پی ایچ سی سمیت ایمبولینس کی اشد ضورت ہے۔ ADDC Pulwama Chairs Block Diwas in Drubgamلوگوں نے رابطہ اور اندرون سڑکوں کی کشادگی، بلیک ٹاپنگ کے علاوہ ٹمبر سیل ڈیپو قائم کیے جانے کی مانگ بھی دہرائی۔

بلاک دیوس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کے ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تمام طبقات بالخصوص دور دراز علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اے ڈی ڈی سی نے سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والی متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کوششوں کو دوگنا کریں اور علاقے میں محدود کام کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔

منشیات کے بڑھتے رجحان کا ذکر کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ منشیات کے مضر اثرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کریں۔ ADDC pulwama on Drug Menace تقریب میں مختلف مسائل کو سننے کے بعد اے ڈی ڈی سی پلوامہ نے متعلقہ افسران کو اٹھائے گئے مسائل کو بروقت نمٹانے کے لیے موقع پر ہی ہدایات دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.