ETV Bharat / state

Fire Victims Of Aripal Tral آری پل آگ متاثرین کیلئے دس ہزار کا معاوضہ تقسیم

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 10:44 PM IST

ترال کے آری پل علاقہ میں جمعہ کی علی الصبح آگ کے ایک واقعے میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے آگ متاثرہ کے لیے مالی امداد کی اپیل کی ہے ۔one house and one cow shed gutted in tral blaze

Etv Bharat
Etv Bharat

ترال: آری پل ترال میں گزشتہ روز آگ کی ہولناک واردات میں خضر محمد لون کا مکان آگ کی ایک واردات میں جل کر خاکستر ہوا جس کے بعد آج ترال کے اے ڈی سی شبیر احمد رینہ نے آری پل کے تحصیلدار عامر سہیل کے ہمراہ جاکر متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کی اور ریڈ کراس سے دس ہزار روپے کی رقم ادا کی اے ڈی سی نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ایس ڈی آر ایف کے تحت انہیں مزید مالی امداد کی جائے گی۔Compensation To Fire Victims Airpal Tarl

آری پل آگ متاثرین کیلئے دس ہزار کا معاوضہ تقسیم

اس دوران بی جے پی رہنما اور ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بھی آج آری پل جاکر متاثرین سے اظہار یکجہتی کی اور انہیں اپنے جیب سے دس ہزار کی رقم ادا کی۔ انھوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ سرکاری سطح پر وافر فنڈس کا مطالبہ بھی کریں گے

واضح رہے کہ گزشتہ روز اس بھیانک آگ میں غریب شہری کا مکان اور گاؤ خانہ خاکستر ہوا۔ مقامی لوگوں نے آری پل میں فائر سروس اسٹیشن کی مانگ دہرائی ہے تاکہ ایسے واقعات میں مال وجان کا نقصان نہ ہو۔Fire In Aripal Tral

مزید پڑھیں: Fire In Tral آری پل ترال میں آگ کے واقعے میں ایک رہائشی مکان اور گاؤ خانہ خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.